Home / تصنیف و تالیف / پاکستان جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ملائشیا (نیوز ڈیسک ) پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جس میں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں پاکستان اور کوریا کا میچ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا تاہم قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ پر 7-8 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Check Also

ٹیلبٹس اور فون بچوں کی ڈجیٹل صلاحیتوں میں رکاوٹ

ایک رپورٹ کے مطابق بچوں کا موبائل آلات استعمال کرنا ان کی ٹیکنالوجی کی اہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے